تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

خروج وعودہ ویزا: غیرملکی ورکر کے لیے مشکلات

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) نے خروج وعودہ ویزا کے حوالے سے نئی وضاحت جاری کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے چھٹیوں پر جانے والے غیرملکی شہری اقامہ ختم ہونے پر مشکلات کا شکار ہے، اس نے جوازات کے ٹوئٹر ہینڈل پر اپنی پریشانی بتائی اور ضاحت طلب کی۔

تارک وطن نے استفسار کیا کہ سائق خاص کے ویزے پر مملکت میں مقیم تھا، جنوری 2020 کو چھٹی پر گیا جبکہ اقامہ بھی 14 ستمبر کو ختم ہو گیا، معلوم یہ کرنا ہے کیا کفیل اس صورت میں خروج نہائی لگا سکتا ہے؟۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے جواب دیا کہ امیگریشن قانون کے مطابق وہ تارکین جو مملکت سے خروج وعودہ پرجاتے ہیں ان کی فائل جوازات کے سسٹم میں بند نہیں ہوتی۔

جوازات نے بتایا کہ وہ غیرملکی جو خروج وعودہ پر جانے کے بعد مقررہ وقت پر نہیں آتے انہیں ’خرج ولم یعد ‘ یعنی جا کر واپس نہ آنے والوں کی کیٹگری میں شامل کر دیا جاتا ہے۔

ایسے تارکین وطن کو عارضی طور پر 3 برس کے لیے بلیک لسٹ کیا جاتا ہے، وہ مذکورہ مدت تک کسی دوسرے ورک ویزے پر مملکت نہیں آسکتے، لیکن وہ اپنے اسی کفیل سے ہی نیا ورک ویزا نکلوائیں تو واپسی ممکن ہے۔

خیال رہے کہ خرج ولم یعد کی کیٹگری میں شامل ہونے والے افراد اس امر کا خیال رکھیں کہ قانون کے مطابق خروج وعودہ پرجانے والے ایسے افراد جو واپس نہیں لوٹتے وہ صرف حج وعمرہ ویزے پر ہی مملکت آسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -