تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

متحدہ عرب امارات، غیر ملکی شہریوں کے لیے اہم خبر

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست نے اعلان کیا ہے کہ غیر ملکی شہریوں کو امارات میں داخلے یا واپسی کے لیے اجازت لینا لازم ہے۔

سعودی گیزیٹ کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے کرونا وبا کے بعد احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مارچ میں غیر ملکی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کی تھی۔

اب حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی تو کردی ہے مگر غیر ملکی شہریوں کے لیے شرائط بدستور سخت ہیں۔

امارات آف دبئی نے منگل کے روز اعلان کیا کہ غیر مقامی یا غیر ملکی شہریوں کو امارات میں داخلے یا واپسی کے لیے اجازت درکار ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق اُن چند غیر ملکیوں کو سخت شرائط کے ساتھ امارات میں واپسی کی اجازت دی گئی ہے جنہوں نے آن لائن اپلائی کیا اور کوئی معقول وجہ بیان کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات کی حکومت نے غیر ملکیوں کی امارات میں داخلے پر سے پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ریاست دبئی کی اتنظامیہ نے اس اعلان کے باوجود غیر ملکیوں کو ہدایت کی تھی کہ انہیں واپسی کے لیے پرمٹ لازم ہوگا۔

Comments

- Advertisement -