تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

دبئی: غیر ملکیوں کے لیے نئی ویزا پالیسی متعارف

دبئی: متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے ایک نئی ویزا پالیسی اور بیمہ پالیسی متعارف کرانے کی منظوری دے دی۔

عرب میڈیا کے مطابق نئی ویزا اور بیمہ پالیسی کے تحت اب غیر ملکی ورکروں کو سالانہ 60 درہم بیمے کے لیے ادا کرنا ہوں گے، اس سے پہلے انہیں 3000 درہم ادا کرنا پڑتے ہیں۔

کابینہ کا اجلاس یو اے ای کے نائب صدر، وزیر اعطم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد کے زیر صدارت کابینہ کی منظور کردہ نئی بیمہ اسکیم کے تحت نجی شعبے میں کام کرنے والے تارکین وطن کے حقوق کا تحفظ کیا گیا ہے، اس سے کاروباری اداروں کو زرضمانت کی شکل میں جمع کرائے گئے 14 ارب درہم کی رقم واپس مل سکے گی۔

نئے نظام کے تحت ہر کارکن کی بیمہ پالیسی کی قدر 60 درہم سالانہ ہوگی، بیمے سے خدمات کے خاتمے کی صورت میں ورکرز کو فوائد حاصل ہوں گے، چھٹیوں کا الاؤنس اور مقرر وقت سے زیادہ کام کا الاؤنس ملے گا۔

امارات کی کابینہ نے زائرین، مکینوں، خاندانوں اور ملک میں زائد المیعاد قیام کرنے والے لوگوں کے لیے مختلف ویزا سہولتوں کی بھی منظوری دی ہے۔

کابینہ کے نئے فیصلے کے تحت اب متحدہ عرب امارات کے کسی بھی ہوائی اڈے پر اترنے والے ٹرانزٹ مسافروں سے پہلے 48 گھنٹے کی کوئی داخلہ فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

کابینہ نے زائد المیعاد رہنے والے لوگوں کو رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑنے کا ایک موقع دینے کے فیصلے کی بھی منظوری دی ہے، اس صورت میں ان کے پاسپورٹ پر نو انٹری کی مہر لگائی جائے گی۔

دوسری جانب ملازمت کی تلاش میں یو اے ای آنے والوں کے لیے چھ ماہ کی مدت کا ایک نیا ویزا متعارف کرایا جائے گا تاکہ کابینہ کے الفاظ میں پرعزم لوگ اس عرصے کے دوران میں اپنے لیے ملازمتیں تلاش کرسکیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -