تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

ماہم قتل کیس؛ عینی شاہد نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا

کراچی کے علاقے کورنگی کے زمان ٹاؤن تھانے میں ننھی ماہم کے قتل اور زیادتی کا مقدمہ درج ‏کرلیا گیا ، مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہے۔

پولیس نے ماہم قتل کیس میں 2 عینی شاہدین کو حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے۔ عینی شاہدشعیب ‏نے پولیس کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا کہ صبح 5بجےرکشے والا آیا اور کچراکنڈی میں کچھ ‏پھینک کرفرارہوگیا۔

عینی شاہید کے مطابق رکشہ اسپیڈمیں آیا اور بریک لگائی، رکشہ کی لائٹ تیزہونےکےباعث ‏ڈرائیور کی شکل نہیں دیکھ سکا رکشہ مڑتےوقت ملزم کی جھلک نظرآئی، ڈرائیورنےسرخ رنگ ‏کاکیپ لگایا ہوا تھا، شک ہوا تو جاکر دیکھا کپڑےمیں کچھ لپٹاہوا تھا جب کپڑے کو کھولا تو ‏اندرسےبچی کی لاش نکلی۔

زمان ٹاؤن سے لاپتہ 6 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی تھی، جس کے بعد بچی کی لاش کا پوسٹ ‏مارٹم کرایا گیا ، جس میں لیڈی ایم ایل او ڈاکٹر ثمیہ نے بچی ماہم سے زیادتی کی تصدیق کرتے ‏ہوئے کہا تھا کہ بچی سے پہلے زیادتی کی گئی اس کےبعد قتل کیا گیا۔

ایم ایل او نے ابتدائی رپورٹ اور ویڈیو بیان میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ماہم کوناک اور منہ بند ‏کرکے قتل کیا گیا اور قتل کےدوران ہی زور لگانے سےگردن کی ہڈی ٹوٹی۔

لیڈی ایم ایل او کا کہنا تھا کہ زیادتی کے دوران اسے بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا، ڈی این ‏اے سمیت دیگر تمام نمونےحاصل کرلیے ہیں، رپورٹ آنے کے بعد واضح ہوگا کہ کتنے افراد نے ‏زیادتی کی، ہم نے اپنی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے۔

بعد ازاں 6 سالہ بچی کے زیادتی کے بعد قتل کے واقعے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 10 ‏سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -