تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

الیکشن 2018 میں ملکی تاریخ کے مہنگے ترین بیلٹ پیپرز کا استعمال ہوگا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابات 2018 میں واٹر مارکڈ بیلٹ پیپرز کا استعمال ہوگا، جو ملکی تاریخ کے مہنگے ترین بیلٹ پیپرز ہوں گے،21 کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی پر دو ارب روپے سے زائد خرچہ آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے متعلقہ حلقوں کے لئے بیلٹ پیپرز کی تعداد مانگ لی، ڈی آر اوز، آر اوز کو ووٹرز کی تعداد تیس جون تک جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بیلٹ پیپرز راؤنڈ فگر میں چھاپے جائیں گے، پولنگ اسٹیشن پر بارہ سو ایک ووٹر ہونے کی صورت میں تیرہ سو بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں شفافیت برقرار رکھنے کے لیے واٹر مارکڈ بیلٹ پیپرز کا استعمال ہوگا، جو ملکی تاریخ کے مہنگے ترین بیلٹ پیپرز ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے یکم جولائی سے تینوں پرنٹنگ پریس اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں فوج کی نگرانی میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا آغاز کیا جائے گا، اکیس کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی پر دو ارب روپے سے زائد خرچہ آئے گا۔

بیلٹ پیپرز کی چھپائی سے متعلق چیف الیکشن کمشنرکی زیر صدارت اجلاس بھی ہوا،  جس میں چیف الیکشن کمشنر نے پرنٹنگ پریس سربراہان کو بیلٹ پیپرز کی چھپائی بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

یاد رہے کہ عام انتخابات 2018  کا انعقاد 25 جولائی کو کیا جائے گا، جس کی کی تیاریاں عروج  پر ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -