تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

کرونا کا چیونگم سے علاج، سائنسدانوں نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

کرونا وائرس سے متاثرہ افراد بات کرنے، سانس لینے یا کھانسی کے ذریعے اس بیماری کو اردگرد موجود لوگوں میں منتقل کرسکتے ہیں۔

مگر اب طبی ماہرین نے کووڈ کے مریضوں سے وائرس کے آگے پھیلاؤ کی روک تھام کا ایک منفرد طریقہ تیار کرلیا ہے۔

طبی ماہرین نے ایک تجرباتی چیونگم تیار کی ہے جو وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام میں معاون ثابت ہوسکے گی، یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

پنسلوانیا یونیورسٹی کے ماہرین نے ایسی چیونگم تیار کی ہے جس میں ایک ایسا پروٹین موجود ہے جو کرونا وائرس کے ذرات کو ‘قید’ کرلیتا ہے،اس طرح یہ چیونگم لعاب دہن میں موجود وائرس کی تعداد کو محدود کرسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: چین سے کرونا وائرس کی دوا کے سلسلے میں بڑی خوش خبری

تحقیق کے مطابق لعاب دہن میں وائرس کی مقدار میں کمی سے متاثرہ افراد کے بات کرنے، سانس لینے یا کھانسی سے وائرس کے آگے پھیلنے کی روک تھام کرنے میں مدد مل سکے گی۔

تحقیق کے مطابق یہ چیونگم ذائقے میں عام چیونگم جیسی ہی ہے اور اسے عام درجہ حرارت میں برسوں تک محفوط رکھا جاسکتا ہے، اور ہاں چبانے سے ایس ٹو پروٹین مالیکیولز کو نقصان نہیں پہنچتا تو اس کو بغیر کسی ڈر کے کھایا جاسکتا ہے، اس تحقیق کے نتائج جریدے مالیکیولر تھراپی میں شائع ہوئے۔

Comments

- Advertisement -