تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

امریکا: ہرطرف سرخ شعاعیں، جدید اور خطرناک ہتھیار کا تجربہ

واشنگٹن: امریکی بحریہ نے سمندر میں جدید ترین ہائی انرجی لیزر ہتھیار کا تجربہ کیا ہے۔

تفصیلات مطابق خلیج عدن کے سمندر میں امریکی بحریہ نے جہاز کی مدد سے جدید ترین ہائی انرجی لیزر ہتھیار کا تجربہ کیا، ہتھیاروں نے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔

امریکا کی جانب سے جاری بیان میں گیا ہے کہ ملکی بحریہ نے یو ایس ایس پورٹ لینڈ(سمندری جہاز) پر نصب سالڈ اسٹیٹ لیزر(جدید ہتھیار) کی مدد سے ایک ساکت زمینی نشانے کو کامیابی سے تباہ کر دیا ہے۔

امریکی بحریہ نے اس ٹیسٹ کی تصاویر بھی ٹوئٹر پر جاری کردی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مئی 2020 کو پورٹ لینڈ پر نصب اس جدید گن کا تجربہ کیا گیا تھا جس سے بحر اوقیانوس میں ایک چھوٹے ڈرون طیارے کو ناکارہ بنایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ امریکا کی جانب سے یہ ٹیسٹ ایسے موقع پر کیا گیا ہے کہ جب ایران کے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں بات چیت چل رہی ہے اور کشیدگی کی سطح بھی بلند ہے۔

Comments

- Advertisement -