ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

پاکستان میں رواں سال شدید سردی پڑنے کا خدشہ، ماہرین نے خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ماہرین نے پاکستان میں کئی دہائیوں کی شدید سردی کا امکان ظاہر کردیا، جو نایاب موسمیاتی رجحان "لا نینا” (La Nina) کے باعث ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان رواں سال کئی دہائیوں کی سب سے شدید سردی کا سامنا کر سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ غیر معمولی سردی نایاب موسمیاتی رجحان "لا نینا” (La Nina) کے باعث ہوگی۔

"لا نینا” کے دوران عالمی سطح پر مختلف خطوں میں انتہائی موسمی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔ آسٹریلیا میں سیلاب، مشرقی افریقہ میں قحط اور شمالی امریکا میں سخت سردیوں کے واقعات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

پاکستان میں یہ رجحان شمالی علاقوں میں شدید برفباری، یخ بستہ ہواؤں اور میدانی علاقوں میں طویل کہر کا سبب بن سکتا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ "لا نینا” کے اثرات پاکستان میں توانائی بحران، صحت کے بڑھتے ہوئے خطرات، اور گندم و پھلوں کی فصلوں کو نقصان کی صورت میں بھی ظاہر ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ "ال نینو” کے باعث 2023 ریکارڈ شدہ تاریخ کا گرم ترین سال قرار پایا تھا، اور اس کے اثرات 2025 میں بھی برقرار ہیں۔

اب سوال یہ نہیں کہ "لا نینا” آئے گا یا نہیں، بلکہ یہ ہے کہ کیا پاکستان اس کے ممکنہ اثرات کے لیے تیار ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں