The news is by your side.

Advertisement

زائد المعیاد پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں‌ کے لیے اہم خبر

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے کرونا کے پیش نظر  زائد المعیاد ہونے والے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی مدت میں مزید توسیع کردی۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کرونا کے پیش نظر زائدالمعیاد ہونے والے شناختی کی مدت کو تیس جون 2020 تک بڑھا دیا گیا۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے نئے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری نہیں کیے جارہے۔ وزارتِ داخلہ نے حکم جاری کیا کہ تمام ملکی، بیرونی دفاتر ہزار روپے فیس کےعوض پاسپورٹ میں توسیع کریں۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق نوزائیدہ بچوں کے پاسپورٹ کی فیس800روپےمقرر کی گئی ہے، اس طریقے سے ایک سال تک توسیع دی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: پہلے پاکستانی پاسپورٹ کی حامل شخصیت، تاریخِ اجرا اور اس کا نمبر!

یاد رہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر تمام سرکاری اداروں میں عوامی لین دین کو بند کردیا گیا ہے جبکہ کچھ سرکاری اداروں کے ملازمین کو گھر سے بیٹھ کر کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سرکاری و نجی اداروں نے یہ قدم اٹھایا اور ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ گھروں سے بیٹھ کر ہی کام کریں جبکہ آپریشنل کام کو فی الوقت روک دیا گیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں