بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

دل کےمریضوں کو زائدالمیعاد اسٹنٹ ڈالنے کے معاملے کی تحقیقات میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پی آئی سی میں دل کےمریضوں کو زائدالمیعاداسٹنٹ ڈالنے کے معاملےکی تحقیقات میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی، ایف آئی اے نےعدالت میں رپورٹ جمع کرا دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پی آئی سی میں دل کےمریضوں کوزائدالمیعاداسٹنٹ ڈالنے کے اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی ، ایف آئی اے نے عدالتی حکم پر عدالت میں رپورٹ جمع کرا دی۔

زائد المیعاد اسٹنٹ ڈالنے کے معاملے کی تحقیقات میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی ، رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایف آئی اےنے2017میں میو اسپتال سے66غیررجسٹر اسٹنٹ برآمد کیے تھے، جس کے بعد 2مقدمات درج کیے اور 2کیسز ڈرگ انسپکٹرکوبھجوائے۔

ایف آئی اے نے کہا ڈرگ انسپکٹر کیجانب سے قانونی کارروائی کے لیےکوئی درخواست نہیں دی گئی، ڈرگ انسپکٹرکیجانب سےدرخواست موصول ہونے پر کارروائی ہوگی۔

ایف آئی اےمیں پی آئی سی سربراہ ثاقب شفیع کیخلاف کوئی انکوائری نہیں ہے، ڈرگ ایکٹ کےتحت مزیدکارروائی پنجاب ڈرگ اتھارٹی نےکرنی ہے۔

خیال رہے زائدالمیعاداسٹنٹ ڈالنےکےمعاملےکی تحقیقات کےلیےلاہور ہائیکورٹ سےرجوع کیا گیا تھا۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں