تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

خروج وعودہ ویزا اب خروج ونہائی ویزے میں تبدیل ہوسکتا ہے؟

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) نے خروج وعودہ اور خروج ونہائی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر وضاحت جاری کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جوازات کے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک شہری نے استفسار کیا کہ خروج وعودہ پر اپنے وطن آیا ہوا ہوں کیا کفیل کو کہہ کرخروج نہائی لگوا سکتا ہوں؟۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے جواب دیا کہ امیگریشن ضوابط کے تحت مملکت میں رہنے والے غیر ملکی کارکن جو خروج وعودہ ’ایگزٹ ری انٹری‘ پر گئے ہوئے ہیں ان کا فائنل ایگزٹ نہیں لگایا جاسکتا۔

جوازات نے واضح کردیا کہ خروج وعودہ پر جانے کی صورت میں نہائی نہیں لگ سکتا۔

قرنطینہ پالیسی، سعودی حکومت نے غیرملکیوں کی مشکل آسان کردی

خیال رہے کہ یہ عمل اس وقت تک معلق رہتا ہے جب تک کارکن واپس نہیں آجاتا یا وہ مقررہ مدت یعنی خروج وعودہ ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد سعودی عرب نہیں لوٹتا۔

قبل ازیں ایک وضاحتی بیان میں محکمہ پاسپورٹ نے کہا تھا کہ ضوابط کے تحت وہ تارکین جنہوں نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں مملکت میں لگائی تھیں اور توکلنا وصحتی ایپ پر ان کا اسٹیٹس ’امیون‘ ہے وہ مملکت آسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -