رضاکارانہ اسکیم کی ادائیگیوں پر پی آئی اےکی وضاحت

رضاکارانہ اسکیم کے تحت فارغ ہونے والے ملازمین کو واجبات کی ادائیگی سے متعلق پی آئی اے نے اہم وضاحت کر دی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن نے حکومتی منظوری کے بعد اسکیم متعارف کرائی، اس اسکیم سے 2000 لوگوں نےفائدہ اٹھایا۔
ترجمان نے کہا کہ پیسوں کی ترسیل کیلئےنیشنل بینک کاکراچی میں خصوصی اکاؤنٹ قائم دیا، خصوصی اکاؤنٹ اےجی پی کازونل آفس کنٹرول کرےگا اور رقوم کی ادائیگیاں اگلےہفتےمیں شروع کردی جائیں گی۔
پی آئی اے کے دو ہزار کے قریب رضاکارانہ علیحدگی اسکیم کے تحت ملازمت سے فارغ ہونے والے ملازمین کو ابھی تک ان کے واجبات ادا نہیں کئے گئے۔
پی آئی اے کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث ملازمین مالی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔
پی آئی اے انتظامیہ نے 31 جنوری تک ان کے واجبات ادا کرنے تھے تاہم ابھی ان کے واجبات ادا نہیں ہو سکے۔