تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ویڈیو پر قادر مندوخیل کی وضاحت

رکن قومی اسمبلی عبدالقادر مندوخیل نے پرواز میں تاخیر پر احتجاج کے دوران سامنے آنے والی ویڈیو پر وضاحت پیش کر دی۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رکن اسمبلی نے کہا کہ انہوں نے عملے کے کسی رکن سے ہاتھاپائی نہیں کی اور نہ ہی کسی کا ماسک کھینچنے کی کوشش کی۔

عبدالقادرمندوخیل نے بتایا کہ واقعے جمعرات کا ہے جب وہ نجی ایئرلائن کی پرواز سے اسلام آباد جانے کے لیے ایئرپورٹ پہنچے تو پہلے 11 بجے کی فلائٹ کا وقت تبدیل کر کے 12، پھر ایک بجے دوپہر اور بعد میں شام 7 بجے اڑان بھرنے کا اعلان کیا گیا۔

رکن اسمبلی نے بتایا کہ 7 بجے وہ طیارے میں بیٹھے گئے اور 8 بجے تک پرواز اڑان نہ بھر سکی جب کہ کیپٹن اعلان کرتے رہے کہ کسی خاص کام کے سلسلے میں ایک اور کیپٹن کی آمد کا انتظار ہے لہذٰا وہ اس تاخیر پر معذرت خواہ ہیں۔

قادر مندوخیل نے کہا کہ طیارہ ایک گھنٹے تک رن وے پر کھڑا رہا اور کیپٹن کی آمد کا منتظر رہا، پرواز میں دو ایسے مسافر بھی تھے جو والد کے انتقال پر اسلام آباد جانے کے لیے صبح سے انتظار کر رہے تھے لیکن گھنٹوں تاخیر پر وہ مشتعل ہوئے اور عملے پر برس پڑے۔

پرواز میں تاخیر پر قادرمندوخیل نے کیا کیا؟ 

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل کی نجی ایئرلائن کی پرواز میں تاخیر پر عملے سے الجھنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

Comments

- Advertisement -