The news is by your side.

Advertisement

سعودی عرب میں مختلف کورونا ویکسینز کی خوراکیں لگوانے سے متعلق وضاحت آگئی

ریاض: سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں کورونا کی مختلف ویکسینز کی خوراکیں لگوائی جاسکتی ہیں اور یہ فائدہ مند بھی ہے۔

سعودی عرب میں وزارت صحت کے مطابق مملکت میں منظور شدہ مختلف کورونا ویکسینوں کی خوراکیں لی جاسکتی ہیں، ویکسینز کی مختلف خوراکیں لینا مضر نہیں بلکہ مفید ہوتا ہے۔

وزارت نے کہا کہ ویکسینوں کی خوراکیں تبدیل کرکے لگوانے سے مختلف فوائد ملتے ہیں جن میں مدافعتی نظام زیادہ مضبوط ہونا بھی شامل ہے۔ اسی طرح کورونا وائرس کے اضافی خطرات سے تحفظ حاصل ہوتا ہے۔

وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے، وائرس کی نئی شکلوں سے پیدا ہونے والے خطرات سے بھی تحفظ حاصل ہوجاتا ہے، لہذا مختلف خوراکیں لگوائی جاسکتی ہیں۔

سعودی وزارت صحت نے توجہ دلائی ہے کہ 1990 سے دیگر بیماریوں کی ویکسینوں کو مؤثر اور فعال بنانے پر بھی کام چل رہا ہے۔ ہر ویکسین دوسری ویکسین سے مختلف ٹیکنالوجی سے تیار کی جاتی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں