منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکا

اشتہار

حیرت انگیز

حافظ آباد: صوبہ پنجاب میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری زوردار دھماکے سے لرز اٹھی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع حافظ آباد کی فیکٹری میں اچانک دھماکا ہوا جہاں کام کرنے والے دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

زور دار دھماکے سے فیکٹری کی چھتیں اور دیواریں گر پڑیں۔

فیکٹری میں ہونے والے دھماکے سے علاقہ لرز اٹھا، ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ دھماکے کے بعد قریبی نجی کالجز میں بھگڈر بھی دیکھی گئی۔

خیال رہے کہ چند ماہ قبل اسی فیکٹری میں دھماکے سے 2 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے غیر قانونی آتش بازی کی فیکٹریاں قائم ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں