اسلام آباد : سپریم کورٹ کے کیفے ٹیریا میں اے سی پلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے تاہم عمارت کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی عمارت کے کیفے ٹیریا میں اے سی پلانٹ میں اچانک دھماکا ہوا ، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔
پولیس نے بتایا کہ دھماکا اے سی پلانٹ کی مرمت کے دوران پیش آیا تاہم زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد عمارت کے متاثرہ حصے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے، جبکہ تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
آئی جی اسلام آباد نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو میں بتایا نے 3دن سے سپریم کورٹ بیسمنٹ سے گیس لیکج کی شکایت تھی تاہم اےسی گیس پلانٹ دھماکےسے 12افراد زخمی ہوئے ، 3 زخمی پمز اسپتال اور 9 زخمی پولی کلینک میں زیرعلاج ہیں ، زخمیوں میں سے 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے.
آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ماہرین نے بھی کلیئر کر دیا ہے کہ اےسی پلانٹ میں دھماکاہوا، واقعے میں اے سی ٹیکنیشن زیادہ زخمی ہیں، ایک ٹیکنیشن کا80 فیصد جسم جھلس چکا ہے۔
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں


