منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

گیس گیزر نے گھر میں تباہی مچادی ، اہلِ خانہ معجزانہ طور پر محفوظ

اشتہار

حیرت انگیز

پیرمحل : گیس گیزر نے گھر میں تباہی مچادی ، گیس گیزر آن کرتے ہی دھماکے کے نتیجے میں مکان کی چھتیں گر گئیں اور دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پیرمحل کے علاقے لوئر کالونی میں گیس لیکج کے باعث ایک گھر میں زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں مکان کی چھتیں گر گئیں اور دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب گھر والوں نے گیس گیزر آن کیا، جس کے باعث جمع شدہ گیس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

دھماکے کے باوجود معجزانہ طور پر کمروں میں موجود بچے اور دیگر اہلِ خانہ محفوظ رہے۔

واقعے کے نتیجے میں گلی میں بجلی کی تاریں بھی ٹوٹ کر زمین پر آ گریں، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اطلاع ملنے پر متعلقہ ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو محفوظ بنا لیا گیا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں