تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

افغانستان میں میلے کے دوران دھماکا، 4 افراد ہلاک

کابل: افغانستان میں میلے کے دوران خوفناک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان شہر سپین بولدک میں میلے دوران زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں افغان کمانڈر کے بھائی سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

افغان پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں افغان کمانڈر سردار خان اچکزئی کے بھائی کی گاڑی نشانہ بنی جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئے۔

دھماکے کے نتیجے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منقل کیا گیا جہاں زخمی افراد کو طبی امداد دی جارہی ہے، اسپتال انتظامیہ کے مطابق 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغان پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: افغان حکومت نے 100 طالبان قیدیوں کو رہا کردیا

دوسری جانب صوبے ہرات میں ملک کے مرکزی بینک کے 5 ملازمین کو ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد گھر جانے کے دوران اغوا کرلیا گیا بعدازاں ایک ویران جگہ سے پانچوں ملازمین کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئیں۔

ہرات پولیس کے ترجمان عبدالاحد ولی زادہ نے ملازمین کے اغوا اور قتل کی ذمہ داری طالبان پر عائد کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا گیا کہ پانچویں ملازمین نے اپنی نقل و حرکت کے حوالے سے مطلع نہیں کیا تھا جس کے باعث وہ جنگجوؤں کے ہاتھ لگ گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق دھماکے اور بینک ملازمین کے اغوا کے بعد قتل کی ذمہ داری کسی شدت پسند تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان حکومت کی جانب سے امریکی دباؤ پر معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے 100 طالبان قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -