ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

پنجگور فٹبال اسٹیڈیم کے قریب دھماکا، 2 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے پنجگور میں میں فٹبال کلب کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں فٹبال اسٹیڈیم کے قریب دھماکے سے 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

دھماکے میں جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق فٹبال اسٹیڈیم میں اسکول کی ٹیموں کے درمیان میچ کے بعد دھماکا ہوا، دھماکے کے نتیجے میں دو گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جبکہ متعدد کو نقصان پہنچا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ 25 اکتوبر کے روز کوئٹہ کے علاقے شالکوٹ میں دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے کے باعث کئی موٹرسائیکلیں تباہ ہوگئیں ، دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں