The news is by your side.

Advertisement

کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر دھماکا، متعدد افراد زخمی

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ایئر پورٹ روڈ پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ‏دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا عسکری پارک ٹرک کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ‏ہوا، دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے دھماکے کے بعد سول ‏اسپتال سمیت قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

جائے دھماکا پر پولیس، سیکورٹی اداروں کے اہلکار اور امدادی کارکن پہنچ گئے جنہوں نے ریسکیو ‏کارروائیوں کا آغاز کیا۔

تفتیشی اداروں نے جائے دھماکا سے اہم شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور اطراف کے علاقوں میں گشت ‏بڑھا دیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں