ماسکو: روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ کے ریلوے اسٹیشن پر 2 دھماکوں میں 10 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے جس کے بعد دیگر 7 ریلوے اسٹیشنز کو بند کردیا گیا۔
روس کے ایک قانون نافذ کرنے والے ادارے کے مطابق سینٹ پیٹرز برگ کے سنایا اسکوائر میٹرو اسٹیشن پر2 دھماکے سنے گئے ہیں جس میں 10 افراد ہلاک جب کہ 20 سے افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کا گھیراؤ کرلیا جب کہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے دیگر سات ریلوے اسٹیشنزکوبند کردیا گیا ہے تاہم ابھی تک دھماکے کی نوعیت کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا۔
В Питере взрыв в метро pic.twitter.com/HZvq7tqwXd
— Philipp Kireev (@mynameisphiIipp) April 3, 2017
ریسکیوادارے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے اور زخمیوں کو ریل سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے جب کہ ہلاک ہونے والوں کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے تاکہ دھماکا خیز مواد کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکے۔
دھماکے کے بعد فوری طور پر 3 میٹرو اسٹیشنز کو بھی بند کردیا گیا ہے۔В метро Санкт-Петербурга произошел взрыв, есть пострадавшие https://t.co/fTmg6R42oN pic.twitter.com/OX80VXcqFk
— сторожевая башня (@cnn_russian) April 3, 2017
سوشل میڈیا پر جاری تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زخمی مسافر اسٹیشن کے فرش پر بے یار ومددگار پڑے ہیں جب کہ دھماکے سے ریلوے کی بوگی کو ]پہنچا نقصان بھی۔
В Петербурге на станции "Технологический институт” произошёл взрыв в вагоне метро. pic.twitter.com/vx3PoLbCgJ
— Лентач (@the_lentach) April 3, 2017