تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

افغانستان میں دھماکے، متعدد اموات

کابل: افغانستان کے شہر جلال آباد میں 2 دھماکوں کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کے مشرقی صوبے ننگرہار کے صدرمقام جلال آباد شہر زوردار دھماکوں سے ‏گونج اٹھا۔

دھماکوں کی آوازیں شہر کے دور دراز مقامات پر بھی سنی گئی اور اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں اور سیکورٹی ‏اہلکار متاثرہ مقامات کی طرف پہنچ رہے ہیں۔

عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے جائے دھماکا پر 3 لاشوں کو دیکھا اور کئی افراد زخمی بھی ہیں ‏جنہیں مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کررہے ہیں۔

فوری طور پر حکومت سطح پر دھماکے سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا اور اس حوالے سے طالبان حکومت جلد ‏میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرے گی۔

اس سے قبل 2 نومبر کو کابل میں 2 دھماکے ہوئے تھے جس میں متعدد افراد مارے گئے تھے اور کئ زخمی بھی ‏ہوئے۔

Comments

- Advertisement -