جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

اسلام آباد سمیت ملک بھر میں دھماکا خیز فلئیر گیس کی غیر قانونی فروخت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (9 فروری 2026): پابندی کے باوجود جڑواں شہروں پنڈی اسلام آباد میں دھماکا خیز فلئیر گیس کے غیر قانونی استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

ملک بھر میں فلیئر گیس مافیا بے لگام ہو چکی ہے اور پابندی کے باوجود وفاقی دارالحکومت اور اس کے جڑواں شہر راولپنڈی میں دھماکا خیز فلئیر گیس کے غیر قانونی استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم ڈویژن کے ایکسپلوسو ڈیپارٹمنٹ کی پابندی کے باوجود غیر قانونی فلئیر گیس کی فروخت جاری ہے اور وفاقی دارلحکومت سمیت جڑواں شہر راولپنڈی میں 28 سی این جی اسٹیشنوں پر فلئیر گیس غیر قانونی طور پر بیچی جا رہی ہے۔

اوگرا قوانین کے مطابق فلئیر گیس جلانے کے لیے صرف بھٹوں اور انڈسٹری کو فراہم کی جا سکتی ہے۔ یہ گیس دھماکا خیز ہے، جس کے باعث کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے۔

صرف راولپنڈی اور اسلام آباد ہی نہیں بلکہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی فلئیر گیس کی غیر قانونی فروخت کی جا رہی ہے۔ محتاط اندازے کے مطابق ملک بھر میں 1200 کے قریب اسٹیشنوں پر یہ گیس دھڑلے سے فروخت کی جا رہی ہے۔

فلئیر گیس کے استعمال سے خیبر پختونخواہ اور سندھ میں دھماکوں سے نقصانات کے واقعات ہو چکے ہیں۔ جب کہ دھماکا خیز ہونے کے ساتھ فلئیر گیس گاڑی کے انجنوں اور ماحول کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔

ڈائریکٹر ایکسپلوسو نے اس حوالے سے اپنے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مختلف مقامات پر فلئیر گیس والے 13 اسٹیشنز کے لائسنز کینسل کر دیے گئے تھے۔ تاہم گیس اسٹیشنز نے عدالت سے سٹے آرڈر لے رکھا ہے اور وہ حکم امتناعی کی آڑ میں چل رہے ہیں۔

+ posts

علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں