منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

ایکسپو 2020 : دبئی حکومت نے شہریوں کو بڑا ریلیف دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایکسپو2020 کو کامیاب بنانے کے لئے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس مقصد کیلئے شہریوں کو خصوصی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

دبئی ایکسپو دنیا کا پہلا اتنا بڑا ایونٹ ہے جو یکم اکتوبر 2021 سے 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گا، متحدہ عرب امارات اس میگا ایونٹ کی کامیابی کیلئے کوشاں ہے۔

ولی عہد دبئی شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے ایکسپو2020 دبئی دیکھنے کے لیے سرکاری ملازمین کو خصوصی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے تاکہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ پروگراموں میں شرکت کر سکیں۔

- Advertisement -

یو اے ای ذرائع ابلاغ کے مطابق ایکسپو2020دبئی بین الاقوامی پروگرام ہے۔ اس میں 192 ممالک خلیج کے خطے میں پہلی مرتبہ اپنی اشیاء اور ثقافت کا مظاہرہ کریں گے۔

ایکسپو2020دبئی کے موقع پر سرکاری ملازمین کو چھ دن کی چھٹی تنخواہ کے ساتھ ملے گی, یکم اکتوبر سے مارچ 2022کے آخر تک نمائش جاری رہے گی۔ سرکاری ملازمین یہ چھٹی چھ ماہ کے دوران کسی بھی وقت استعمال کرسکتے ہیں۔

ولی عہد دبئی کا مزید کہنا ہے کہ ایکسپو2020منفرد نمائش ہے کیونکہ دبئی میں پوری دنیا جمع ہورہی ہے، یہاں دنیا کے مختلف علاقوں کی ثقافتوں، علوم و معارف اور منفرد تخلیقات کا مظاہرہ ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں