تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

دبئی ایکسپو 2020 کی خصوصی ‘دوڑ ‘ کا اعلان

دبئی: دبئی ایکسپو دو ہزار بیس میں شامل ہونے والے افراد کے لئے بڑی خبر یہ ہے کہ 192 پویلین کے گرد دوڑ میں شرکت کے لئے رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یکم اکتوبر سے دنیا کے سب سے بڑے تجارتی میلے دبئی ایکسپو دوہزار بیس کا شاندار افتتاح ہونے جارہا ہے، منتظمین اس تاریخی میلے کو کامیاب کرنے کے لئے دن ورات مصروف عمل ہیں۔

تجارتی میلے کے ساتھ سیاحوں اور اماراتی شہریوں کے لئے مختلف پروگرام وضع کئے جارہے ہیں، جن کی تفصیلات گاہے بہ گاہے منظر عام پر آرہی ہے، ایسے ہی ایک پرگروم کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

دبئی اسپورٹس کونسل کے مطابق دبئی ایکسپو دو ہزار بیس کے 192 پویلین کے گرد ‘دوڑ’ میں شرکت کے لئے رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے، اس دوڑ میں ہرعمر کے رہائشی اور شہری شرکت کرسکتے ہیں، دوڑ میں شرکت کے خواہشمند افراد 3 کلومیٹر، 5 کلومیٹر اور 10 کلو میٹر کی دوڑ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

دوڑ میں شرکت کے لئے پریمیئر ویب سائٹ سے آن لائن گیارہ نومبر تک رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے تمام سلاٹس فروخت ہونے کے بعد رجسٹریشن بند کردی جائے گی، تین کٹیگریز میں حصہ لینے والوں کو مختلف عمر کے گروہوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تین کلومیٹر دوڑ میں زیادہ سے زیادہ عمر کی حد انیس سال ہے، پانچ کلو میٹر دوڑ میں تیرہ سے ساٹھ سال تک کے افراد حصہ لے سکتے ہیں اسی طرح دس کلومیٹر کی دوڑ میں 19 سال سے 60 سال تک کے افراد کو حصہ لینے کی اجازت ہوگی، اس کے علاوہ دبئی اسپورٹس کونسل نے مختلف کوچز کی نگرانی دوڑ کی تیاریوں کے لئے اکتوبر کے دوران ٹریننگ فراہم کرنے کا بھی بندوبست کیا ہے۔

 دوڑ کی تیاری میں حصہ لینے والے چار مختلف اقسام کی دوڑوں میں شرکت کرسکتے ہیں، جن میں ایکسپو 2020 دبئ رن، دی ورلڈ فیملی رن، فیملی فرینڈ رن شامل ہیں، یہ دوڑ نو اکتوبر سے تیس اکتوبر تک ہرہفتے غاف ایونیو میں ہوگی۔

Comments

- Advertisement -