تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ایکسپو دبئی: مفت انٹری اور ٹکٹوں کے بارے میں اہم معلومات

دبئی: دنیا کے سب سے بڑے تجارتی شو ‘ایکسپو ٹوئنٹی ٹوئنٹی’ کا آغاز ہوچکا ہے، میلے میں سیاحوں کی گرم جوشی دیدنی ہے، ہر طرف منفرد اور اعلیٰ معیار کے پویلین ہیں جہاں سیاحوں کا تانتا بندھ چکا ہے۔

ایکسپو میں شرکت کرنے والوں کے لئے تجسس ہے کہ کس طرح دنیا کے سب سے بڑے تجارتی شو کا ٹکٹ کیسے حاصل کیا جائے؟ تو حکام نے اہم معلومات شیئر کردی ہیں۔

منتظمین نے بتایا کہ ایکسپو کے ایک دن کا ٹکٹ 95 درہم مالیت کا ہےِ، اس کی خاصیت یہ ہے کہ یہ پورے مہینے کارآمد رہے گا، حکام نے واضح کیا کہ اگر آپ اکتوبر کا پاس خریدتے ہیں تو آپ ایک مہینے کے لئے یعنی اکتیس دن تک یہاں آسکتے ہیں اور دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ کا لطف اٹھاسکتے ہیں۔

ساتھ ہی واضح کیا گیا ہے کہ یہ پروموشن صرف 15 اکتوبر تک ہے جس میں آپ دنیا کے 192 ممالک کے پویلین ، روزانہ ساٹھ شوز اور خوراک ومشروبات کے دو سو سے زائد پوائنٹ کی خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی ایکسپو: سعودی عرب سے متعلق شاندار خبر!

وہ مسافر جو ایمریٹس کے زریعے یکم اکتوبر سے اکتیس اکتوبر تک سفر کرینگے انہیں ایک فری ٹکٹ ملے گا، وہ افراد جو براستہ دبئی جاتے ہوں انہیں بھی مفت ٹکٹ کی سہولت دی جائے گی۔

وہ مسافر جو اتحاد ایئر ویز سے ابوظبی یا براستہ ابوظبی سفر کررہے ہوں ، وہ بھی مفت ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں، فلائی دبئی کے مسافر بھی جو یکم ستمبر سے سفر کررہے ہیں وہ بھی مفت ٹکٹ حاصل کرنے کے اہل ہیں۔

منتظمین کے مطابق ایکسپو کی سنگل انٹری فیس 95 درہم ، چھ ماہ کا سیزن پاس 495 اور ملٹی ڈے پاس 195 درہم میں دستیاب ہوگا ، ٹکٹ ایکسپو دو ہزار بیس دبئی کے آن لائن ٹکٹ آفس یا دبئی میٹرواسٹیشنوں پر قائم سہولت اسٹورز پر دستیاب ہے۔

اٹھارہ سال سے کم عمر بچے اور نوجوان، اعلی تعلیم حاصل کرنے والے طلبا، ساٹھ سال یا اس سے زیادہ عمر کے بزرگ ، خصوصی افراد کے لئے داخلہ مفت ہوگا، تمام سیاحوں بشمول مفت ٹکٹ کے اہل افراد کے ایکسپو سائٹ میں داخل ہونے کے لئے ٹکٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ دنیا کے سب سے بڑے شو میں سیاح مختلف پویلین کا دورہ کررہے ہیں ، پہلے روز آٹھ ہزار سیاحوں نے پاکستان پویلین کا دورہ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -