تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ایکسپو دبئی 2020 میں تاریخ‌ رقم ہوگئی

دبئی ایکسپو 2020 میں 2 کروڑ سے زائد سیاحوں نے شرکت کرکے کامیابی کی تاریخ رقم کردی، سیاحوں میں سربراہان مملکت بھی شامل تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں منعقدہ دبئی ایکسپو میں سیاحوں کی شرکت کی تاریخ رقم ہوئی ہے جس میں 192 ممالک کے 2 کروڑ سے زائد افراد نے شرکت کی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شرکت کرنے والوں میں تجارتی، ثقافتی، تعلیمی اورتفریحی اداروں اور بڑی تعداد میں وزیٹرز کے ساتھ ساتھ سربراہان مملکت بھی شامل تھے۔

ایکسپو دبئی کمیٹی کے سی ای او شیخ احمد بن سعید آل مکتوم کا کہنا ہے کہ جب ہم ایکسپو دبئی2013 کی تیاری کررہے تھے اس وقت ہم ایکسپو 2020 کی منصوبہ بھی مصروف تھے۔

ایکسپو دبئی 2020 میں مختلف ممالک کے قومی تہواروں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ کینڈا کا نیشنل ڈے 19 مارچ کو منایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قومی دن کی تقریب 23 مارچ کو منعقد ہوگی اور جنوبی افریقہ اور انڈیا 28 مارچ کو اپنے قومی دن کی مناسب سے تہوار ایکسپو دبئی میں منعقد کریں گے۔

Comments

- Advertisement -