بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

قیمتی مچھلیوں کی افزائش نسل کا پروگرام جلدشروکریں گے،خرم دستگیر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کا کہنا ہے کہ سندھ کے سا حلی علاقوں میں قیمتی مچھلیوں کی افزائش نسل کے پروگرام کا آغاز جلد شروع کیاجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے بہترویں اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے وفاقی وزیر خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ بدین اور ٹھٹھہ کے ساحلی پٹیوں پر رہائش پذیر مچھیروں کوکم گہرے پانیوں اور کریک میں مچھلیاں پالنے کےلیے مقامی افراد کو ٹریننگ اور وسائل فراہم کئے جائیں گے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ساڑھے بارہ ایکڑ رقبے پر کل پچاس ماڈل فارم بنائے جائیں گے جن میں سے ہر فارم بارہ سو مربع گزکا ہو گا۔

وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کا مزید کہنا تھا کہ ان فارمز میں عالمی منڈیوں میں مہنگے داموں فروخت ہونے والی مچھلیاں پالی جائیں گی جو بعد ازاں برآمد کر دی جائیں گی اور ان سے زر مبادلہ کیا جائےگا.

اجلاس میں خیبر پختونخواہ میں کاروباری خواتین کےلیے تربیت کےلیے ایک منصوبے کی منظوری دی گئی جس میں انھیں مصنوعات بنانے اور انھیں افغانستان، وسطی ایشیااور بھارت کی منڈیوں کو برآمد کرنے کےلیے درکار مہارت سے متعلق تربیت دی جائے گی.

پروگرام کے تحت قائم سینٹر میں خیبر پختونخوا کی چھ سوخواتین کو ڈیزائننگ،زیورات بنانے،شال،بیڈ لینن،سلائی، کڑھائی اور روایتی مصنوعات کی تیاری کےلیے تربیت دی جائے گی۔

اجلاس میں بورڈ نے اس سال نومبر میں کراچی میں منعقد ہونے والی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 کےلیے فنڈز کی منظوری دی۔سیالکوٹ میں لیدر انسٹی ٹیوٹ کے ایمبرائیڈری یونٹ میں بہتری لانے کی بھی منظوری دی گئی.

واضح رہے کہ وفاقی وزیر تجارت نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کو قازقستان کے شہر آستانہ میں 2017میں ہونے والی نمائش کےلیے تیاری کی ہدایت کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں