The news is by your side.

Advertisement

پاکستان سے جلد ہوم اپلائنسز کی برآمد، مشیر تجارت نے بڑی خبر سنادی

اسلام آباد : مشیر تجارت نے اسٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک سے متعلق اجلاس میں کہا کہ انجینئرنگ اور ہوم اپلائنسز کی مصنوعات عالمی معیار کے مطابق ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کی کی زیر صدارت اسٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ پالیسی فریم ورک کا مسودہ مکمل ہونے پر ای سی سی میں پیش کیا جائے گا۔

عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہوم اپلائنسز عالمی معیار کے مطابق ہیں، پاکستان سے جلد ہوم اپلائنسز کی برآمد شروع ہوجائے گی۔

مشیر تجارت 5روایتی برآمدات سے بڑھ کر برآمدات کے کیلئے کوشاں ہیں، انجینئرنگ اور فارما سوٹیکل کی برآمدات پر خصوصی ہے، بجٹ میں خام مال پر درآمدی ڈیوٹیز میں کمی اور ٹیرف پر نظرثانی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ انجینئرنگ اور ہوم اپلائنسز کی مصنوعات عالمی معیار کے مطابق ہیں، موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی سے بھی برآمدات میں اضافہ متوقع ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں