جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

امریکی تاریخ کا طویل ترین مگرمچھ عوامی پارک سے برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا کی ریاست فلوریڈا کے پبلک پارک میں محکمہ وائلڈ لائف نے کارروائی کرتے ہوئے 13 فٹ لمبا مگرمچھ برآمد کرکے اسپتال منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے پبلک پارک میں نمودار ہونے والا امریکی تاریخ کا سب سے بڑا مگرمچھ محکمہ وائلڈ لائف نے پکڑ لیا۔ جسے کچھ وقت کے بعد چڑیا گھر منتقل کردیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکا کے محکمہ وائلڈ لائف نے عوام کی جانب سے پارک میں مگرمچھ کی اطلاع موصول ہونے کے بعد کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

- Advertisement -

غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ محکمہ وائلڈ لائف نے ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے امریکی تاریخ کے 13 فٹ لمبے دیو ہیکل مگرمچھ کو طویل جد و جہد کے بعد پارک میں موجود درختوں میں سے پکڑا تھا، جہاں وہ روپوش تھا۔

امریکا کے محکمہ وائلڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مگرمچھ کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کا طبی معائنہ کرنے کے بعد عوام کی تفریح کے لیے چڑیا گھر بھیجوا دیا جائے گا۔

امریکی میڈیا کے مطابق عوامی مقام پر انتہائی خطرناک جانور کی موجودگی کے حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ مگرمچھ پارک میں کیسے آیا، جبکہ میونسپلٹی نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے محکمہ وائلڈ لائف کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ’اپنے 20 برس کے کرئیر میں 10 سے 12 فٹ طویل مگرمچھ کو پکڑے ہیں تاہم اتنا لمبا مگر مچھ زندگی میں پہلی دیکھا اور پکڑا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں