تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سوتی ملبوسات کے حوالے سے اہم خبر

اسلام آباد: پاکستان کی سوتی ملبوسات کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 13 فی صد کمی واقع ہوئی ہے۔

پاکستان کے ادارہ برائے شماریات اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے فروری 2023 تک کی مدت میں سوتی ملبوسات کی برآمدات سے 1.380 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 13 فی صد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سوتی ملبوسات کا حجم 1.585 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، فروری میں سوتی ملبوسات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 34 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

فروری میں سوتی ملبوسات کی برآمدات سے ملک کو 155 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ سا ل فروری کے مقابلہ میں 34 فی صد کم ہے، گزشتہ سا ل فروری میں سوتی ملبوسات کی برآمدات سے ملک کو 234 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

جنوری کے مقابلے میں فروری میں سوتی ملبوسات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 3 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی، جنوری میں سوتی ملبوسات کی برآمدات کا حجم 159 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو فروری میں کم ہو کر 155 ملین ڈالر ہو گیا۔

چاول کی برآمدات میں زبردست کمی

واضح رہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات میں مجموعی طور پر 11.1 فی صد کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 11.21 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 12.61 ارب ڈالر تھا۔

Comments

- Advertisement -