تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کراچی سمیت ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کراچی سمیت ملک بھر کے ایئرپورٹس پر کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کراچی سمیت ملک بھر کے ایئرپورٹس پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے احتجاجی بینرز آویزاں کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یوم استحصال کے دن کشمیر میں بھارتی بربریت کو بھرپور اجاگر کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر ایئرپورٹس پر احتجاجی بینرز اور پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں جن میں بھارتی غاصب افواج کے مظلوم کشمیریوں پر ظلم کی عکاسی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یوم استحصال کشمیر کے موقع پر صدر پاکستان، وزیراعظم، سابق وزیر اعظم سمیت دیگر حکام نے بیانات جاری کرکے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے اور بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی مسلح افواج کا کشمیریوں کو یواین قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دینے کا مطالبہ

پاکستان کی مسلح افواج نے کشمیریوں کو یواین قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کی حق خودارادیت کیلئے بہادر کشمیریوں کیساتھ کھڑی ہے۔

Comments

- Advertisement -