The news is by your side.

Advertisement

‏23 ممالک کے مسافروں کی آمد پر پابندی میں توسیع

پاکستان نے کیٹیگری سی میں شامل 23 ممالک کے مسافروں کی آمد پر پابندی کی مدت میں ‏توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نا مہ جاری کر دیا ہے جس میں ‏کیٹیگری سی میں شامل 23 ممالک کے مسافروں کی آمد پرپابندی کی مدت میں توسیع کی گئی ‏ہے۔

کیٹیگری سی ممالک سے مسافروں کی آمد پر سفری پابندیاں 4 مئی تک نافذ رہیں گی۔ نئی ٹریول ‏ایڈوائزری نوٹیفکیشن این سی اوسی فیصلوں کےتناظرمیں جاری کیا۔

کیٹیگری سی میں جنوبی افریقا، برازیل، زمبابوےسمیت 23ممالک شامل ہیں۔ سی کیٹیگری ممالک ‏سےآمدکی اجازت این سی اوسی سے مشروط ہے۔

ان ممالک میں پاکستانی، نائیکوپ، پی او سی کارڈہولڈرز کی آمدپرپابندی برقرار رکھی گئی ہے۔ ‏سفری پابندیوں پرنظرثانی این سی او سی اجلاس میں کی جائے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں