تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

عمرہ ویزہ کی مدت میں توسیع

سعودی وزیر حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ اب عمرہ ویزہ میں 3 ماہ تک کی توسیع ہو سکے گی۔

وزارت حج و عمرہ کے وزیر ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمرہ ویزہ کی درخواست کے لیے الیکٹرانک سروس شرو کی جارہی ہے جو کہ سعودی عرب میں بیرون ملک سے آنے والےعمرہ زائرین کیلئے ہو گی۔

ڈیجیٹل عمرہ خدمات کے تحت کسی بھی ایجنٹ کے بغیر براہ راست 24 گھنٹے کے اندر عمرہ ویزہ جاری کیا جا سکے گا اور اس کی مدت میں بھی اضافہ ممکن ہو گا۔

وزیر کا کہنا ہے کہ عمرہ وزٹ ویزا اب 24 گھنٹےمیں جاری کر دیا جائےگا۔ عمرہ درخواستیں سعودی عرب سے باہر اور عمرہ مہم سے ہٹ کر بھی جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ عمرہ ویزہ کی مدت میں ایک ماہ سے3ماہ کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

عمرہ ویزہ کیلئے سعودی عرب کے کسی بھی شہر میں وزٹ کرسکتے ہیں۔ ڈیجیٹل عمرہ سروسز کے تحت بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین براہ راست تمام امور کا انتخاب کر سکیں گے جن میں مکہ مکرمہ میں ہوٹلوں کی بکنگ سمیت ٹرانسپورٹ سروسز بھی شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -