جمعہ, اکتوبر 9, 2026
اشتہار

کراچی : 10 لاکھ روپے بھتے نہ دینے پر شوروم پر کلاشنکوف سے فائرنگ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نیو کراچی میں 10 لاکھ روپے بھتے نہ دینے پر بھتہ خوروں نے شوروم پر کلاشنکوف سے فائرنگ کردی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی جرائم پیشہ عناصر ایک بار پھر سرگرم ہو گئے ہیں۔

نیو کراچی نمبر 3 میں واقع ایک کار شوروم پر نامعلوم مسلح ملزمان نے سرِ عام فائرنگ کر کے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان نے شوروم کو نشانہ بنانے کے لیے کلاشنکوف کا استعمال کیا تاہم خوش قسمتی سے فائرنگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔

تحقیقاتی اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ اس کارروائی کے پیچھے لیاری گینگ وار کے بدنام زمانہ کارندوں کا ہاتھ ہے، وصی اللہ لاکھو اور صمد کاٹھیاواڑی نامی دہشت گردوں نے شوروم مالکان سے بھتہ طلب کیا تھا۔

ملزمان نے مالکان سے 10 لاکھ روپے بھتے کی رقم مانگی تھی، اور مطالبہ پورا نہ ہونے پر ڈرانے کے لیے فائرنگ کی گئی۔

ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں لاقے کی سی سی ٹی وی (CCTV) فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں تاکہ ملزمان کی شناخت اور فرار ہونے کے راستوں کا تعین کیا جا سکے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بھتہ خوروں کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور جلد ہی انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں