The news is by your side.

Advertisement

بھارت کے ہاتھوں کشمیریوں کا ماورائے عدلت قتل، پاکستان کا اہم مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے 3 کشمیری مزدوروں کے ماورائے عدالت قتل کی عالمی نگرانی میں عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف ردعمل میں کہا ہے کہ بھارتی قابض افواج نےتین کشمیری نوجوانوں کونام نہادآپریشن میں شہید کیا، کشمیری نوجوانوں کو 18 جولائی کو شوپیاں کے علاقے میں شہید کیا گیا، کشمیری راجوری سےشوپیاں سیب کےباغات میں مزدوری کرنےآئےتھے۔

ترجمان نے کہا کہ قتل پرپردہ ڈالنے کیلئے بھارتی افواج نے 3 نامعلوم دہشتگردوں کاخطاب دیاتھااور قابض افواج نےلاشیں اہلخانہ کودینے کے بجائے قبرستان میں دفن کر دیں۔

ترجمان کے مطاب قنوجوانوں کےقتل عام کے 2ماہ بعد ان کے ماورائے عدالت قتل کا اعتراف کیا، ماورائےعدالت قتل عام بھارتی افواج کےریاستی دہشتگردی کا خاصہ رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ 3کشمیریوں کے قتل کی عالمی نگرانی میں عدالتی تحقیقات کی جائیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں