تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سخت گرمی میں کون سی غذائیں کھانی چاہیئں؟ ماہر صحت کا مفید مشورہ

گرمیوں کا موسم آتے ہی ہم بہت سے مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں۔ تیز دھوپ، گرمی اور لو کی وجہ سے جسم كے درجہ حرارت میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوجاتا ہے اور اس کی وجہ سے جسم میں پانی کی کمی اور دیگر امراض کا سامنا رہتا ہے۔

گرمیوں میں سب سے اہم چیز جس کا ہمیں خیال رکھنا چاہیے وہ ہے غذا کیونکہ کھانے پینے میں چیزوں کا صحیح استعمال ہمیں بہت سے مسائل سے بچا جاسکتا ہے۔

گرمیوں میں بیکٹیریا اور دیگر وائرسز زیادہ متحرک ہوجاتے ہیں، ہیٹ اسٹروک اور لُو کے سبب پیٹ کی بیماریاں جنم لیتی ہیں جبکہ صاف، تازہ، سادہ اور قدرتی غذاؤں کے سبب انسان متعدد بیماریوں اور موسمی شکایات سے محفوظ رہتا ہے جبکہ مضر صحت غذا کے استعمال سے صرف نقصان ہی ہوتا ہے۔

ان بیماریوں اور وائرسز سے بچا کیسے جائے؟ اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ماہر صحت ڈاکٹر عبداللہ بن خالد نے اپنے مفید مشوروں سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ غذا میں اعتدال پسندی بہت ضروری ہے، پھلوں سبزیوں اور گوشت کے اپنے اپنے فوائد ہیں جن کا استعمال بہت ضروری ہے۔ لیکن ان کو کھانے کا ٹائم ٹیبل ہونا چاہیے، سبزی اور پھل روزانہ استعمال کیے جائیں جبکہ گوشت ہفتے میں ایک بار لازمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھانے کی اشیاء وہ استعمال کریں جس میں تیل اور گھی کی مقدار کم ہو، تلی ہوئی چیزوں سے اجتناب کریں، اس کے علاوہ سافٹ ڈرنک سے جتنبا بچیں اتنا اچھا ہے۔

واضح رہے کہ ہرگزرتے دن کے ساتھ دھوپ کی شدت بڑھتی جارہی ہے، سخت گرم موسم دوسرے مسائل کے علاوہ اپنے ساتھ کئی امراض بھی لے کر آتا ہے۔ بیماریوں کے علاوہ شدید گرم موسم میں ہیٹ اسٹروک یعنی لُو لگ جانے کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -