The news is by your side.

Advertisement

درندگی کی انتہا، بھارتی خاتون نے پیدائش کے بعد بچے کوباہر پھینک دیا

امریکی نژاد بھارتی ماں نے جنم دینے کے بعد بچے کو باتھ روم کی کھڑی سے باہر پھینک دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 23 سالہ سفاک خاتون نے درندگی کی انتہا کرتے ہوئے نوزائیدہ پر ذرا بھی ترس نہ کھایا اور بے رحمی سے پھینک دیا۔

پولیس نے سبیتا نامی خاتون کو اقدام قتل کے الزام میں گرفتار کیا تو دوران تفتیش اس نے اعتراف جرم کر لیا۔ سبیتا نے بتایا کہ اس نے باتھ روم میں بچے کو جنم دیا اور اپنے ہاتھوں سے آنوال نال کو کاٹنے کے بعد بچے کو کھڑکی سے باہر پھینک دیا۔

سبیتا کا کہنا ہے کہ وہ گھر میں اکیلی تھی اور گھبرا گئی تھی، اپنے خون آلود کپڑے دھو ڈالے اور پھر سو گئی۔

پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے بچے کے رونے کی آواز سنی اور قریب جا کر دیکھا تو بے لباس بچہ زمین پر زخمی پڑا تھا، پولیس کو اطلاع دی گئی اور بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
بچہ کو سر اور چہرے پر چوٹیں آئیں اور جسم پر گہرے زخم آئے، بچوں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں