منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

کراچی: درندگی کی انتہا، نوزائیدہ بچی عمارت سے نیچے پھینک دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد میں دلخراش واقعے سے انسانیت شرما گئی، وحشی اور درندہ صفت نامعلوم افراد نے نوزائیدہ بچی کو عمارت سے نیچے پھینک دیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ کراچی کے علاقے منظور کالونی آئی سیکٹرآفریدی روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے نوزائیدہ بچی دوسری منزل سے نیچے پھینک دی، کمسن بچی زمین پر گرنے کے بعد دیر تک تڑپتی رہی۔

بعد ازاں ریسکیو ادارے نے بچی کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا۔

بدقسمتی سے کمسن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی، پولیس نے واقعے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے جبکہ عمارت میں موجود والدین کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے، متعلقہ ادارے کا کہنا ہے کہ جس وقت مذکورہ واقعہ پیش آیا اس وقت دونوں افراد عمارت میں ہی موجود تھے، ممکنہ طور پر گرفتار  والدین ملوث ہوسکتے ہیں۔

البتہ تحقیقات کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے، ملزمان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں