تازہ ترین

سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

نایاب نسل کے چیتے کو ٹرین ڈرائیور نے کچل ڈالا؟ افسوسناک واقعہ

بنگلورو: بھارتی ریاست کرناٹک میں نایاب نسل کے بلیک پینتھر (سیاہ چیتے) کی افسوسناک ہلاکت ہوئی ہے۔

انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک حادثہ ریاست کرناٹک کے ضلع اودو پی کے گاؤں باڈا میں پیش آیا، جہاں ٹرین کی پیٹریوں سے بلیک پینتھر کی لاش ملی ہے۔

ویسے تو چیتے کی ہلاکت کی کوئی حتمی وجہ سامنے نہیں آسکی مگر شہریوں کا خیال ہے کہ اُسے ٹرین ڈرائیور نے ہی کچلا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ نایاب نسل کا چیتا رات کے وقت خوراک کی تلاش کے لیے نکلا ہوگا، وہ منگل کی رات جب پٹری پر پہنچا ہوگا تو منگالا ایکسپریس (ٹرین) آگئی ہوگی، جس کی زد میں آکر وہ ہلاک ہوگیا ہوگا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shaaz Jung (@shaazjung)

محکمہ جنگلات کے حکام نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے چیتے کی عمر چار سے پانچ سال کے درمیان تھی، ممکن ہے کہ وہ پٹری سے دوسری طرف جارہا ہو اور اسی دوران ٹرین آگئی ہو۔

حکام نے کہا کہ ’ریل گاڑی رفتار کی وجہ سے رک نہ سکی اور یہی بات اُس کی موت کا باعث بھی بنی’۔ محکمہ جنگلات نے چیتے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جانوروں کے اسپتال منتقل کردیا۔

محکمہ جنگلات کے حکام نے بتایا کہ چیتے کے جسم پر زخم تھے جبکہ اُس کے منہ سے خون نکلا تھا جو زمین پر جما ہوا نظر آیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کرناٹک میں شہریوں نے رات کے وقت بلیک پینتھرز کو گشت کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ گزشتہ برس دن کے وقت نگرہولا کے جنگلات میں بھی بلیک پینتھر شہری کو نظر آیا تھا جس کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -