site
stats
عالمی خبریں

یونان: پاکستانیوں‌ کے عیدمیلاد النبی جلوس پر انتہاء پسندوں‌ کا حملہ

ایتھنز : یونان میں سیکڑوں سفید فام انتہاء پسندوں نے پاکستانی برادری کےعید میلادالنبی ﷺ کے جلوس پرحملہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے فٹبال اسٹیڈیم کے باہر پاکستانی کمیونٹی کے لوگ عید میلا النبی ﷺ کا جلوس نکال رہے تھے کہ اسی دوران گراؤنڈ سے باہر نکلنے والے انتہاء پسندوں نے پرامن شرکاء پر حملہ کردیا۔

تھیسالونیکی کے شرپسندوں نے جلوس کے شرکا پر جملے کسے اورپھر ہاتھا پائی پراترآئے جس کے بعد دونوں فریقین میں جھڑپ بھی ہوئی تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو کیا۔

روسی میڈیا کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو مین دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستانی شہری پرامن طریقے سے جلوس میں شریک تھے اور اُن کی جانب سے کوئی پہل نہیں کی گئی۔

اسی دوران سفید فام انتہاء پسند نے جھنڈے پر کچرا پھینکنے کی کوشش کی اور پھر شرکاء کو مغلظات بکیں جس کے بعد صورتحال کافی کشیدہ ہوئی۔

پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر حالات قابو کرنے  اور دونوں فریقین کو منتشر کرنے کے لیے آنسوگیس کا استعمال کیا تاہم اس دوران کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

ویڈیو دیکھیں


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top