منگل, ستمبر 8, 2026
اشتہار

اب دنیا کا کون سا خطہ قیامت خیز گرمی کی لپیٹ میں آنے والا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

(4 اگست 2026): گلوبل وارمنگ نے دنیا کا موسمیاتی ڈھانچہ تہہ وبالا کر دیا ہے اب ایک اور خطہ پھر شدید گرمی کی لپیٹ میں آنے والا ہے۔

گلوبل وارمنگ بلا تخصیص ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کو اپنا نشانہ بنا رہی ہے۔ سرد ترین ممالک میں قیامت خیز گرمی، خشک ترین ممالک میں بے موسم اور شدید برساتیں دنیا کے موسمیاتی ڈھانچے کو تہہ وبالا کر رہی ہیں۔

اب دنیا کا اہم خطہ مشرق وسطیٰ ایک بار پھر قیامت خیز گرمی کی لپیٹ میں آنے والا ہے اور آنے والے چند روز میں خلیجی ممالک میں درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھ سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئندہ چند روز میں مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات، عراق، کویت اور مشرقی سعودی عرب میں جھلسا دینے والی گرمی، تیز گرم ہواؤں اور گرد آلود موسم کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ابوظہبی میں درجہ حرارت پہلے ہی 50 ڈگری کی حد عبور کرچکا ہے، جبکہ کویت میں بھی پارہ 48 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی ہے۔

ماہ جولائی برطانیہ کی تاریخ میں سب سے خشک ترین مہینہ قرار

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں