تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

آنکھیں ملانے کے وہ حیران کن فائدے جو آپ کی زندگی بدل دیں

عمومی طور پر لوگ بات چیت کے دوران ایک دوسرے سے 30 سے 60 فیصد آنکھیں ملاتے ہیں لیکن اگر آپ جذباتی تعلق رکھنا چاہتے ہیں تو دوران گفتگو 70 فیصد سے زائد آنکھوں سے رابطہ جوڑنا ہوگا۔

آنکھوں سے رابطے کو اپنے فائدے کے لئے استعمال کرنا ایک ایسی مہارت ہے جسے عملی طور پر کرنا انتہائی آسان ہے چاہے آپ کسی میٹنگ میں اپنی بات کا وزن پیدا کرنا چاہیں یا کسی کے ساتھ محفل جمائیں،آپ کی نگاہیں آپ کے الفاظ سے زیادہ کہہ سکتی ہیں۔

خوداعتمادی اور اپنے بارے میں جاننا

اگر کوئی آپ کو گھور رہا ہو تو آپ اپنے انداز، طریقہ کار اور ایکشن پر فوری طور پرتوجہ دینے لگتے ہیں، اس عمل کو مثبت انداز میں لیں اور اس بات کو سمجھیں کہ جو کچھ آپ کررہے ہیں وہ آپ اپنی بہتری کے لیے کررہے ہیں مگر اس کے لیے مناسب طریقہ کار اپنائیں۔

نظریں چرانا یا پلکیں جھپکانے سے انسان خود اعتمادی کھو دیتا ہے اور احساس کمتری میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ ہاں اگر کوئی ٹکٹکی باندھ کر دیکھ رہا ہے تو اسے نظر انداز کریں۔

الفاظ کو زیادہ یادگار بناتے ہیں

نگاہیں خلوص اور اعتماد کی علامت ہوتی ہیں یہ انتہائی موثر طریقہ ہے کہ کوئی آپ کی باتوں پر پوری طرح دھیان دے اور ان الفاظ کو یاد رکھے، یہ تکنیک انتہائی موثر اور کارگر ثابت ہوتی ہے چاہے آپ کہیں پریزنٹیشن دے رہے ہوں، پڑھا رہے ہوں یا بچوں کو کچھ سمجھا رہے ہوں۔یہ بات ایک تحقیق میں بھی ثابت ہوچکی ہے۔

جھوٹ پکڑنے میں مددگار


آپ نے ایک جملہ اکثر سنا ہوگا کہ” میری آنکھوں میں دیکھو اور سچ سچ بتاؤ "۔ سچ اگلوانے کے لیے یہ ایک فطری طریقہ اور ایک متھ بھی ہے کہ براہ راست آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے سے سامنے والا جھوٹ بولنے سے کتراتا ہے۔ اس منطق کو سائنس بھی مانتی ہے کہ جھوٹ بولنے والا آنکھوں سے رابطہ کم رکھتا ہے اور نگھائیں چرانے لگتا ہے۔

ہم لاشعوری طور پر یقین رکھتے ہیں کہ ہماری آنکھیں ان الفاظ سے کہیں زیادہ معلومات دیتی ہیں جو ہم کہہ رہےہوتے ہیں لہذا ہم کسی کی طرف براہ راست دیکھتے ہوئے جھوٹ بولنے سے پرہیز کرتے ہیں۔

محبت یا دوستی میں مبتلا کرنا

فلموں میں سب سے زیادہ رومانی مناظر وہ ہوتے ہیں، جس میں محبت کرنے والے ایک دوسرے کی آنکھوں میں آنکھیں جمائے ہوتے ہیں، اس کے پیچھے بھی ایک سائنس ہے ۔ محققین نے ایک تحقیق کے ذریعے یہ پتہ لگایا ہے کہ اگر کوئی مرد 8عشاریہ 2 سیکنڈ تک کسی خاتون کو مسلسل دیکھتا ہے تو اس کا مطلب وہ اس کی محبت میں گرفتار ہوچکاہے بجائے اس شخص کے جو 4.5 سیکنڈ تک کسی خاتون پر نظریں جمائے ۔

لہذا آپ ایک عورت ہیں اور کوئی آدمی آپ کی طرف 8.2 سیکنڈ سے زیادہ آپ کی طرف دیکھ رہا ہے تو ، بس اتنا جان لیں کہ وہ آپ کے لئے احساسات رکھتا ہے۔

عزت و احترام دیکھانا

گفتگو کے دوران مثبت آئی کنٹیکٹ اس بات کی علامت ہے کہ وہ شخص آپ کی عزت کے ساتھ ساتھ قدر بھی کرتا ہےخاص کر مغربی ممالک اور امریکا میں ایسا عمل کرنے والے کو اچھا سمجھا جاتا ہے۔اس سے یہ ابھی اظہار ہوتا ہے کہ آپ سامنے والے کو اپنے مساوی سمجھتے ہیں۔اگر آپ اس سے ہچکچاتے ہیں تو لوگ آپ کو نااہل یا ناقابل اعتماد سمجھے گے۔

کبھی نہ بھولنے والے لوگ

آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ کامیاب لوگ سامنے والے سے بات چیت کے دوران اپنی نگھاؤں کے اندازاور چہرے کے تاثرات تبدیل کرتے رہتے ہیں، اس برتاؤ کا گہرا ثر ہوتا ہے۔ یہ عمل ان لوگوں کی کامیابی کی کنجی کی ضمانت ہوتی ہے۔

ایسے لوگوں کی بات چیت کے دوران حرکات سامعین سے گہرا تعلق جوڑ لیتی ہیں اور اسی بنیاد پر بولنے اور سننے والا ایک دوسرے کو یاد رکھتے ہیں اور انہیں بھول نہیں پاتے۔

Comments

- Advertisement -