کراچی میں آنکھوں کے انفیکشن کے باعث محکمہ صحت نے الرٹ جاری کردیا ہے۔
محکمہ بارڈر ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر مرتضیٰ شاہ نے بتایا کہ ائیرپورٹس پر تعینات طبی عملہ اور ائیرلائنز کو آشوب چشم سے متعلق ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ائیر لائنز آشوب چشم سے متاثر مسافر کو ائیرپورٹ پر محکمہ صحت کے ڈاکٹر سے رجوع کرنے کو کہیں۔
ڈاکٹر مرتضیٰ شاہ کا کہنا تھاکہ آشوب چشم سے متاثر مسافروں کے سفر پر پابندی عائد نہیں کی جا رہی تاہم محکمہ صحت کے ڈاکٹر متاثرہ مسافر کی حالت دیکھتے ہوئے سفر کے بارے میں ہدایات دیں گے۔
ڈاکٹر مرتضیٰ شاہ کا کہنا تھاکہ آشوب چشم سے متاثر مسافروں کے سفر پر پابندی عائد نہیں کی جا رہی تاہم محکمہ صحت کے ڈاکٹر متاثرہ مسافر کی حالت دیکھتے ہوئے سفر کے بارے میں ہدایات دیں گے۔