پشاور: وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ آنکھ کا آپریشن جیل میں غیرانسانی سلوک کا ثبوت ہوگا، حقائق چھپانا آئین کی خلاف ورزی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخواسہیل آفریدی نے صوبائی کابینہ کے 47ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق حقائق چھپانا آئین کی خلاف ورزی ہے، ڈاکٹرز اور اہلخانہ تک رسائی نہ دینا غیرقانونی ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے فوری اہلخانہ اور ڈاکٹرز کی ملاقات کرائی جائے، بانی پی ٹی آئی کی صحت پر ابہام ختم کرنا وفاق کی ذمہ داری ہے۔
انھوں نے کہا کہ 8 فروری کا احتجاج ملک بھر میں کامیاب رہا، کراچی میں پی ٹی آئی نمائندوں پر تشدد جمہوریت پرحملہ ہے، علی زمان پر تشدد کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے آن لائن کھلی کچہری کا آغاز کرنے اور اس کے ہفتہ وار انعقاد کی بھی ہدایت کی، انھوں نے کہا کہ آن لائن کھلی کچہری سے عوامی مسائل گھر بیٹھے حل ہوں گے
سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ اے ڈی پی 2026-27 پر بریفنگ اسی ماہ شروع ہوگی، ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات اگلے ماہ عوام تک پہنچنےت چاہئیں، وزیراعلیٰ نے اے ڈی پی 2025-26 منصوبے فاسٹ ٹریک پر ڈالنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم سے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، سہیل آفریدی
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


