اتوار, ستمبر 6, 2026
اشتہار

ترک فضائیہ کا ایف سولہ طیارہ گِر کر تباہ ہو گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ترک فضائیہ کا ایف سولہ طیارہ مشق کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔

ترک وزارت دفاع کے مطابق صوبہ یالووامیں تربیتی پرواز کے دوران طیارہ حادثے کا شکار ہوا تاہم پائلٹ بروقت طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہا۔

حادثے کی وجہ کا تعین تفصیلی تحقیقات کے بعد کیا جائے گا۔

A Turkish F-16 fighter jet crashes during a training flight in Yalova, Türkiye on Aug. 12, 2026. (IHA Photo)

طیارہ یالووا ایئر فیلڈ کمانڈ میں تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔ حاصل کردہ معلومات کے مطابق، فوجی طیارہ یالووا کے Ciftlikkoy ضلع کے Taskopru قصبے میں 18ویں مین جیٹ بیس کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پائلٹ طیارے سے پیراشوٹ کے ذریعے بچ گیا، جب کہ طبی اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں علاقے میں روانہ کردی گئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں