تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

ڈیٹا اسکینڈل: فیس بک 10 کروڑ 26لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے پر رضامند

لندن: فیس بک نے برطانیہ کی جانب سے عائد ہونے والا 5 لاکھ پاؤنڈ کا جرمانہ ادا کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی انفارمیشن ریگولیٹری نے اعلان کیا کہ فیس بک نے کیمبرج انلائٹیکا کی جانب سے عائد ہونے والے جرمانے کو قبول کرتے ہوئے اسے ادا کرنے کی رضامندی ظاہر کی۔

فیس بک کے بانی اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر مارک زکربرگ نے امریکا اور یورپ کے اراکین اسمبلی کے سوالات کا سامنا کیا اور انہیں جواب دیتے ہوئے بتایا کہ 87 لاکھ صارفین کا ذاتی ڈیٹا سیاسی مقاصد کی تحقیق کے لیے استعمال کیا گیا۔

انفارمیشن کمشنر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق کیمبرج ادارے نے گزشتہ برس سراغ لگایا تھا کہ فیس بک نے دس لاکھ سے زائد برطانوی فیس بک صارفین کا ڈیٹا سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری اپیل پر فیس بک نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے 5 لاکھ پاؤنڈ (10 کروڑ 26 لاکھ روپے سے زائد) جرمانے کی رقم ادا کرنے کی حامی بھر لی۔

مزید پڑھیں: فیس بک کا روسی جعلی اکاؤنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن

انفارمیشن کمشنر جیمز ڈیفل کا کہنا تھا کہ برطانوی شہریوں کی ذاتی معلومات کا استعمال کسی بھی بڑے خطرے سے کم نہیں، اس ضمن میں صارفین کی ذاتی معلومات اور راز کی حفاظت بنیادی حق ہے۔

’’ہمیں یہ سُن کر خوشی ہوئی کہ فیس بک نے صارفین کے بنیادی حقوق اور ڈیٹا کی حفاظت کے لیے اقدامات کرنا شروع کردیے اور مستقبل میں بھی کمپنی صارف کی حفاظت کو یقینی بنائے گی‘‘۔

دوسری جانب فیس بک نے جرمانہ ادا کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے تصفیہ قرار دیا۔ کمپنی نے اعلامیے میں کہا کہ ہم کیمبرج انلائیٹکا کی 2015 میں کی جانے والی تحقیق کو خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں مستقبل میں بھی اس انداز سے خامیوں کی نشاندہی کی جاتی رہے گی۔

کمپنی نے تصدیق کی کہ ہم نے صارفین کے ڈیٹا کی حفاظت کے لیے بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کیں اور مزید سختیاں عائد کردیں تاکہ کوئی بھی شخص صارف کی معلومات تک رسائی حاصل نہ کرسکے۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک کا اچھے لکھاریوں کو پیسے دینے کا اعلان، سالانہ تیس لاکھ ڈالر کمانے کا موقع

فیس بک کا کہنا ہے کہ صارف کی معلومات کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، اسی وجہ سے ہم نئے کنٹرولز بنارہے کہ تاکہ صارفین کی مدد کی جائے اور ان کے ڈیٹا کو غلط استعمال سے روکا جائے۔

Comments

- Advertisement -