پیر, جولائی 13, 2026
اشتہار

پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹاگرام کی سروس متاثر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹاگرام کی سروس متاثر ہوگئی ہے۔

فیس بک اور انسٹاگرام کی سروس متاثر ہونے پر صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے، صارفین کو فیس بک پر میسجز بھیجنے اور پوسٹنگ کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

انسٹاگرام صارفین کو بھی پوسٹنگ کرنے میں مشکلات درپیش ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین ایکس پر فیس بک کی سروس متاثر ہونے کی شکایت کررہے ہیں۔

بعدازاں فیس بک اور انسٹاگرام کی سروس بحال ہونا شروع ہوگئیں۔

واضح رہے کہ میٹا کی جانب سے فیس بک اور انسٹاگرام کی سروس متاثر ہونے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں