تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

آڈیو کے ذریعے پیسے کمائیں، فیس بک کی صارفین کو زبردست پیش کش

سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی سب سے بڑی موبائل ایپلی کیشن فیس بک نے صارفین کو آڈیو ریکارڈنگز کے بدلے پیسے دینے کا اعلان کردیا۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق فیس بک نے اپنی ویو پوائنٹس ریسرچ ایپ کے لیے ’پروناؤنسی ایشن‘ پروجیکٹ پر کام شروع کردیا۔

رپورٹ کے مطابق فیس بک ہر صارف کو وائس ریکارڈنگ کے بدلے 200 پوائنٹس دے گا اور 1000 پوائنٹس مکمل ہونے پر انہیں 5 ڈالرز دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: فیس بک سخت قوانین متعارف، کن خلاف ورزیوں پر اکاؤنٹ بند ہوجائے گا؟

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فیس بک نے یہ پروجیکٹ صرف امریکا کے صارفین کے لیے متعارف کرایا ہے۔کمپنی کی جانب سے شرط عائد کی گئی ہے کہ کم سے کم 18 اور زیادہ سے زیادہ 75 سال کی عمر تک کے صارفین کو رقم ادا کی جائے گی۔

فیس بک نے صارفین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ کمپنی کو بھیجی جانے والی ریکارڈنگز صارف کی مرضی کے بغیر اُن کی پروفائل سے منسلک نہیں کی جائے گی اور نہ ہی اُس کی مرضی کے بغیر انہیں کسی کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس فیس بک نے اعلان کیا تھا کہ صارفین جلد ہی میسنجر ایپ پر وائس ریکارڈنگ کے ذریعے دوسرے صارف کو پیغام بھیج سکیں گے اور اُس کے پیغام کو اسپیکر پر سُن بھی سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک کا تمام ایپس پر پیمنٹ سروس متعارف کرانے کا اعلان

واضح رہے کہ فیس بک کی یو پوائنٹس وہی ایپ ہے جو کمپنی نے سوشل میڈیا سرویز میں حصے لینے پر لوگوں کو ‘انعام’ دینے کے لیے لانچ کی تھی۔

Comments

- Advertisement -