site
stats
پاکستان

لاہوردھماکہ: فیس بک نے ’سیکیورٹی چیک‘ میں تکنیکی غلطی پرمعافی مانگ لی

سان فرانسسکو:لاہور دھماکے کے بعد فیس بک کی سیفٹی چیک کی سہولت کے صحیح طریقے سے کام نہ کرنے پرسماجی رابطے کی ویب سائٹ کی انتظامیہ نے دنیا بھرمیں پھیلے اپنے صارفین سے معافی مانگ لی۔

لاہوردھماکے کے بعد فیس بک نے اپنے صارفین کے لیے ’’سیفٹی چیک‘‘ کی سہولت متعارف کرائی تاہم کسی تکنیکی خرابی کے سبب سیفٹی چیک کانوٹیفیکیشن محض لاہورتک محدود رہنے کے بجائے دنیا بھر میں پھیلے صارفین تک چلا گیا جس سے خوف و ہراس کی فضا پیداہوئی


گلشن اقبال پارک، لاہور میں خود کش دھماکہ


فیس بک کے ہونولولو سے برسلزاورقاہرہ سے ہانگ کانگ تک کے صارفین کو سیکیورٹی چیک کا نوٹیفیکیشن چلا گیا، اس فیچرکا مقصد کسی بھی دہشت گرد حملے یا قدرتی آفات کے نتیجے میں اپنے اہل خانہ اوردوست احباب کو اپنی خیریت سے مطلع کرنا ہوتا ہے۔

فیس بک نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ گزشتہ روز پاکستان کے شہر لاہورمیں ہونے والے دھماکے کے بعد ہم نے سیکیورٹی چیک کا آپشن ایکٹی ویٹ کیا ، تاہم بدقسمتی سے وہ ان صارفین تک چلا گیا جو کہ لاہورسے تعلق نہیں رکھتے تھے۔

ادارے نے اس تکنیکی خرابی پراپنے صارفین سےمعافی مانگتے ہوئے وضاحت کی کہ یہ ایک نادانستہ غلطی تھی جس پرقابو پالیاگیا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top